ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جھارکھنڈ میں بیوی کو قتل کرکے بھاگ رہے نوجوان کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

جھارکھنڈ میں بیوی کو قتل کرکے بھاگ رہے نوجوان کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

Mon, 03 Jul 2017 20:20:38  SO Admin   S.O. News Service

صاحب گنج،3جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جھارکھنڈ کے صاحب گنج ضلع کے گاؤں میں بیوی کوقتل کرکے فرار ہو رہے نوجوان کو دیہاتیوں نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق اسادل نے اتوار کو اپنے بڑے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو قتل کر دیا،جب وہ قتل کرنے کے بعد فرار ہو رہے تھے، تبھی دیہاتیوں نے اسے پکڑ لیا اور اسے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔اسادل کا بھائی بچ کر فرار ہونے میں کامیاب رہا۔یہ واقعہ رانچی سے 500کلومیٹر دور جام نگر میں ہوا۔دونوں بھائیوں نے 28جولائی، 2015کوشیلی بی بی کے بھائی صدام کو قتل کر دیا تھا،وہ چاہتے تھے کہ شیلی اس معاملے کی ثالثی کرے اور معاملے کو رفع دفع کریں، جس سے اس نے انکار کر دیا تھا۔صدام اسادل اور اپنی بہن کی شادی کے خلاف تھا۔اتوار کو پولیس نے گاؤں پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
 


Share: